ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بہار:پے در پے فساد کی لہر ،اب نوادہ فرقہ وارانہ تشدد کی آگ میں ، انٹرنیٹ سروس بند 

بہار:پے در پے فساد کی لہر ،اب نوادہ فرقہ وارانہ تشدد کی آگ میں ، انٹرنیٹ سروس بند 

Sat, 31 Mar 2018 11:28:53    S.O. News Service

نوادہ30مارچ (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) فیل سسٹم ، فیل سرکار کے دور میں بے روزگاری کی مار جھیل رہے نوجوانوں کو جنونی بھیڑ میں بدل کر مذہب کے نام پر گمراہ کرکے فسادی اورقاتل بنائے جانے کی سازش کامیاب ہورہی ہے اور ہمار ے بے روزگار نوجوان مذہب کے نام پر جانے اور انجانے میں شکار ہوکر اپنے مستقبل پر سیاہی مل رہے ہیں۔موصولہ اطلاع کے مطابق سمستی پور، اورنگ آباد، نالندہ اور مونگیر کے بعد اب مرکزی وزیر گری راج سنگھ کے پارلیمانی حلقہ نوادہ میں بھی فرقہ وارانہ فساد رونما ہوگیاجہاں رام نومی کے موقعہ پر عامۃ المسلمین کی جانب سے شربت پلا کر رام نومی کے جلوس کا استقبال کیا گیا تھا۔موصولہ اطلاع کے مطالق شرپسندوں کی طرف سے مبینہ طور پر ایک مورتی توڑے جانے کے بعد دونو ں فریق کے درمیان جم کر مار پیٹ اور سنگ باری ہوئی ۔جس کے بعد دونوں فریقوں کے درمیان کشیدگی کی صورت حال سے نمٹنے کے لئے فوراً پولیس کی ٹیم نے مورچہ سنبھال لیا ہے۔ اس تنازع کے پیدا ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے گمراہ کن اطلاعات کی وجہ سے ضلع انتظامیہ نے اگلے دو دنوں کے لئے انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ڈی ایم کوشل کمار نے بتایا کہ تمام موبائل کمپنیوں کو نوٹس بھیج دیا گیا ہے۔ انتظامیہ کے اصرار پر بی ایس این ایل کی نیٹ سروس بند کر دی گئی ہے۔ علاوہ ازیں ڈی ایم کوشل کمار نے کہا کہ صورتحال پر سخت نگاہ رکھی جارہی ہے اور مکمل طور پرحالات کنٹرول میں ہیں ۔ واضح ہو کہ بھیڑ کو منتشر کرنے کے لیے دس سے زائد راؤنڈ گولیاں بھی چلانی پڑی اور مشتعل بھیڑ نے آس پاس کی دوکان ا ور گاڑیوں کو بھی اپنے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے نذزآتش سے دریغ نہ کیا ۔ کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لئے پولیس کو الرٹ کردیا گیا ہے اور اس کے علاوہ جہان آباد اے ایس پی سنجے سنگھ، پالی گنج ڈی ایس پی منوج پانڈے اور نوادہ کے سابق ڈی ایس پی سنجے پانڈے کی ڈیپوٹیشن اگلے حکم تک نوادہ میں کر دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اینٹی رائٹس اسکوائڈ کی بھی تعیناتی کر دی گئی ہے۔ اس واقعہ کے بعد پورا شہر پولیس چھاؤنی میں تبدیل ہو گیا ہے تاہم کسی بھی طرح کے ناخوشگوار واقعہ کی خبر نہیں ہے۔ نوادہ کے ضلع مجسٹریٹ مہارت کمار نے کہا کہ فی الحال صورتحال قابو میں ہے ۔ مورتی توڑنے کی مبینہ خبر کے بعد ضلع انتظامیہ کا عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچ کر حالات کو کنٹرول کر لیا ہے تاہم کسی طرح کے کسی جانی نقصان کی کوئی ا طلاع نہیں ہے ،مگر حالات بدترین کشیدہ ہیں اور عوام بالخصوص اقلیتوں میں خوف وہراس کا ماحول ہے ۔ 


Share: